مسجد نبویۖ کے دروازوں کی تیاری میں ساج درخت کی لکڑی کااستعمال

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مسجد نبویۖ کے 100 سے زیادہ دروازوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی لکڑی مختلف درختوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ مسجد نبویۖ کے دروازوں میں استعمال ہونے والی لکڑی دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی ہے۔ اس کے بعد ماہر کاری گروں کے ذریعے مسجد کے دروازے تیار کرائے جاتے ہیں جو محض دروازے ہی نہیں بلکہ فن تعمیر کا شاہ کار ہوتے ہیں۔ ان کی تیاری کئی مراحل میں مکمل ہوتی ہے جس میں پالش، سجاوٹ اور خشک کرنے کا عمل شامل ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویۖ میں شاہ فہد کے

دور میں ہونے والی توسیع کے بعد دروازوں کے لیے ساج درخت کی 1600مکعب میٹر سے زیادہ لکڑی استعمال کی گئی۔ایک دروازے میں 1500 سے زیادہ منقش ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ مسجد کے اس دروازے کے درمیان گول دائرے کی شکل میں محمد رسول اللہ لکھا گیا ہے۔ایک دروازے کی چوڑائی 3 میٹر اس کی اونچائی 6 میٹر جب کہ اس کی موٹائی 13 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے۔ ایک دروازے کا وزن سوا ٹن ہے۔ دروازے کو ایک ہاتھ سے کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔مسجد نبویۖ کے کچھ دروازے بین الاقوامی شہرت یافتہ فرنیچر ساز عزیزی کے ذریعے تیار کرائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک دروازے کی چوڑائی 3 میٹر اور لمبائی 6 میٹر ہے۔ ان کے اطراف میں کانسی کا دائرہ لگایا ۔ ان پرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالائی حصے میں ادخلوہا بسلام آمنین کے الفاظ منقش ہیں۔ متعدد دروازوں پر اخروٹ کی لکڑی پر پیتل کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔مسجد نبویۖ کے دروازے بنانے کے لئے بڑی تعداد میں لکڑی درکار تھی۔ لکڑی دنیا کے مختلف ملکوں سے منگوائی جاتی ہے۔ اس لکڑی کو برطانیہ میں خشک کیاجاتا ہے۔ وہاں سے اسپین لایا جاتا ہے جہاں دروازے بنائے جاتے ہیں۔ دروازوں پر کشیدہ کاری اور ان پر سنہری رنگ فرانس میں چڑھایا جاتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago