نگران حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ) نگران حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے اور وفاقی حکومت سے پی ٹی آئی کے مذاکرات ہوئے تو کس فریم ورک کے تحت ہونگے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں، ہم نے پٹیشن تیار کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہو گا، اگر عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائے گا، پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کہہ رہی ہے کہ وہ الیکٹ ہو گئے اب الیکشن ہی نہیں ہو گا، اس حکومت کو ملک کے امیج کی کوئی پرواہ نہیں ۔وزیر داخلہ کہہ رہا ہے ملک کی سیکیورٹی بہت خراب ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ سارے شطرنج کی چالیں ہیں، سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نہیں فیصلہ کریں گے تو پھر عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا، آرٹیکل 187 کہتا ہے سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ججز کی لڑائی کے حوالے سے غلط خبریں چلوائی گئیں، سپریم کورٹ کو چیک کرنا چاہیے کس واٹس ایپ نمبر سے خبر آئی تھی۔ تحریک انصاف نے ڈائیلاگ کیلئے کوئی بھی شرط نہیں رکھی، ڈائیلاگ میں صرف الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو گی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago