پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے چھوٹے گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں ۔
واضح رہے کہ آج صبح تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔ حکومت کے تمام منفی حربے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ہیں۔ امپورٹڈ فسطائی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی ۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔

Recent Posts

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

11 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

33 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

39 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

50 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

56 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

59 mins ago