توشہ خانہ کیس: اپیل پر مناسب آرڈر پاس کروں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ 19 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی آئیں گے تو بائیو میٹرک کے لیے لے آؤں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر میں کہوں گا سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں بائیو میٹرک ختم کردوں تو عام آدمی کا کیا قصور ہے؟ کیس میں مناسب آرڈر پاس کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ججز پر اعتراضات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم آپ کے پاس انصاف لینے آتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ زمانے بدل گئے ہیں، قدریں بدل گئی ہیں، آپ تو پرانے قدر کرنے والے ہیں، آپ نے اعتراض کیا، آپ کا حق ہے ، کیا ہر چیز میں اعتراض لیا جا سکتا ہے؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اس طرح کے معاملات میں شاید سٹیکس زیادہ ہوتے ہیں سیاسی معاملات ہوتے ہیں۔وکیل خواجہ حارث نے کیس آج ہی سننے کی استدعا کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس آج نہیں تو کل لگ جائے گا۔
انہوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے 8 جولائی کو توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دیا تھا، 9 مئی سے متعلقہ مقدمات سمیت دیگر 7ضمانت کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت بھی اسی عدالت میں ہوئی۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

4 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

4 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

5 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

6 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

6 hours ago