عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ،بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار کامیڈین کنگ عمر شریف سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی ،عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والد کی حالت بدستور خراب ہے وہ کسی کو پہچان نہیں رہے ،قوم سے دعائوں کی اپیل ہے . عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمرکا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، امریکا نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا،اپنے ایک بیان میں جواد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے والد عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے ، والد کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے .

جواد عمر کا مزید کہنا تھا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے،انہوں نے قوم سے والد صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے . . .

متعلقہ خبریں