وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی، بارڈر منیجمنٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ میں
فیسیلیٹیشن سیل کی کارکردگی پر بریفنگ دی، اسلام آباد سیکیورٹی صورتحال اور 1122 کے معاملے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے معاملے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔

WhatsApp
Get Alert