اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مد میں 38 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے میگا پراجیکٹ ''اورنج لائن ٹرین''منصوبے میں 38 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے . یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب کی حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جو 131صفحات پر مشتمل ہے .

محکمہ آڈٹ کی انسپیکشن آڈٹ رپورٹ میں منصوبے کے پہلے والیم میں مختلف مدعات میں مختلف شرعا سے 38 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے . جو متعلقہ ٹھیکے دار کو دی گئی 3 ارب روپے کی اضافی رقم کی عدم ریکوری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی غیر ملکی بینک سے معاہدے کی دستاویزات کی عدم فراہمی منصوبے کے اخراجات کے حوالے سے رپورٹ کی عدم فراہمی، فنانشنل مینجمنٹ میں 12 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیاں، منصوبے میں 70 کروڑ روپے مالیت کی ہیرا پھیری تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سمیت دیگر مداعات شامل ہیں . رپورٹ میں مذکورہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں