تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں ، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں . شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو مایوسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف انتخابات ہیں .

الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے . تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں . رہنما پی ٹی آٗئی کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا . چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے جو فیصلہ آیا اس پر بہت تحفظات ہیں . اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں . ہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی معاملات پر نظر رکھنی ہے اور سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے . مردم شماری کے رزلٹ جو مئی میں آ چکے تھے تو تمام کام کیوں نہیں کیا . کیا یہ سب الیکشن کو ملتوی کرنے کی حکمت عملی تو نہیں ہے . اسمبلیاں 9 تاریخ کو تحلیل ہو رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں