سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی . تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈا لر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 801 امریکی کرنسی ہو گئی ہے .

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے . دوسری طرف 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے کم ہوکر 93321 روپے ہو گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں