محکمہ ریلوے میں اربوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف ،افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

ملتان(قدرت روزنامہ)محکمہ ریلوے میں اربوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف،افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا . تفصیلات کے مطابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن چوہدری محمد اجمل نےکہا ہے کہ ریلوے نے 2019اور2020ءکی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ریلوے انجنوں کی مرمت پر تقریباً 4ارب 73کروڑ88لاکھ کا نقصان ہوا ہے .

اسمیں انجنوں کی مرمت کرنے کےلئے تقریباً 77کروڑ 50لاکھ کا خراب سامان خریدا گیا . اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کی تقریباً 4ارب47کروڑ کی مالیت کی اراضی پر قبضہ ھوا . اس سے بڑی اور حیران کن بات یہ ہے کہ ریلوے کے اکاؤنٹس کے شعبے میں تقریباً 20ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ھوا ھےاس کے علاؤہ ریلوے میں اربوں روپے کی کرپشن ھو رہی ہےچوہدری محمد اجمل ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن رجسٹر ملتان ڈویژن اورمیڈیا کوڈینیٹر اور دوسرے عہدیداروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور پر ان بےضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ آیندہ کوئی بفعنوانی کرنے کی کوشش نہ کرے . اس کے ساتھ ساتھ سکیل نمبر 16سے لیکرسکیل نمبر 22 کے افسران کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائےکرتا کوئی ھے اور ظلم کا نشانہ بے چارے ریلوے ملازمین بن رہے . . .

متعلقہ خبریں