محکمہ ریلوے میں اربوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف ،افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

ملتان(قدرت روزنامہ)محکمہ ریلوے میں اربوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف،افسران کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن چوہدری محمد اجمل نےکہا ہے کہ ریلوے نے 2019اور2020ءکی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے
جس کے مطابق ریلوے انجنوں کی مرمت پر تقریباً 4ارب 73کروڑ88لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔اسمیں انجنوں کی مرمت کرنے کےلئے تقریباً 77کروڑ 50لاکھ کا خراب سامان خریدا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کی تقریباً 4ارب47کروڑ کی مالیت کی اراضی پر قبضہ ھوا۔ اس سے بڑی اور حیران کن بات یہ ہے کہ ریلوے کے اکاؤنٹس کے شعبے میں تقریباً 20ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ھوا ھےاس کے علاؤہ ریلوے میں اربوں روپے کی کرپشن ھو رہی ہےچوہدری محمد اجمل ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن رجسٹر ملتان ڈویژن اورمیڈیا کوڈینیٹر اور دوسرے عہدیداروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور پر ان بےضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ آیندہ کوئی بفعنوانی کرنے کی کوشش نہ کرے۔اس کے ساتھ ساتھ سکیل نمبر 16سے لیکرسکیل نمبر 22 کے افسران کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائےکرتا کوئی ھے اور ظلم کا نشانہ بے چارے ریلوے ملازمین بن رہے۔

Recent Posts

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

16 mins ago

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ…

28 mins ago

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

41 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

1 hour ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

1 hour ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

2 hours ago