بچوں کی پیدائش پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ہسپتالوں میں ہی دینے کا فیصلہ، احکامات جاری
مکوآنہ (قدرت روزنامہ) پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کی سہولت کے لئی نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ہسپتالوں میں ڈیسک بنانے کا فیصلہ،بچوں کی پیدائش کے وقت ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔تفصیلات کیمطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے سنٹر ہسپتالوں میں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے،بچوں کی پیدائش کے موقع پر ہی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کر دئیے جائیں گے،محکمہ بلدیات نے ہسپتالوں میں رجسٹریشن سنٹر کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے مطابق شہری بلدیہ آفس جا کر نام کا اندراج کروانے میں غفلت
کا مظاہرہ کرتے تھے، جس کے پیش نظر اب یہ سہولت ہسپتالوں میں بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
