تحریک انصاف کی مقبولیت تیزی سے گرنے لگی،نوازشریف کی اہم کامیابیاں
لاہور (قدرت روزنامہ) 2018کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی مہنگائی اوربیڈگورننس کی پرچھائیوں سے داغدار ہوچکی ہے جس کے بعد اس کی مقبولیت میں غیر معمولی کمی واقع ہوچکی ہے۔ حال ہی میں ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ
کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی لاہور میں شاندار کامیابی نے مستقبل کے حوالے سے صورتحال کو خاصی حد تک واضح کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)نے کینٹ بورڈ کے الیکشن میں لاہور میں 15جبکہ پنجاب بھر کی 97میں سے 42نشستوں پر کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈ سے مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف صرف تین سیٹیں جیت سکی جبکہ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کی ۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ 2015میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے چار سیٹیں جیتی تھیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب کی 97 نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ 42 نشستوں کے ساتھ پہلے،آزاد امیدوار 29 نشستوں کےساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 26 سیٹوں کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
