تھوڑی دیر باقی۔۔بادلوں نے ملک کو گھیر لیا۔۔ پنجاب ،سندھ سمیت ملک کے کون کون سے علاقے کچھ دیر میں پانی پانی ہوں گے
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیریں سندھ اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
کے مطابق زیریں سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
