بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو 8 کروڑ مالیت کے گھر کے مالک بن گئے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح ایلوش یادیو نے دبئی میں 8 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور معروف یوٹیوبر ایلوش یادیو نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو جاری کی ہے۔
25 سالہ یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دبئی میں ایک عالیشان ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس میں گیسٹ رومز، بیڈ رومز اور ان سے منسلک باتھ رومز، بالکونی اور اس کے ساتھ ایک بہت بڑا کچن ہے۔ ان کے مطابق اس عالیشان گھر کی کل قیمت 8 کروڑ روپے ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Elvish Raosahab (@elvish_yadav)


خیال رہے کہ ایلویش یادو ریئلٹی شو کے پہلے فاتح ہیں جو وائلڈ کارڈ کے ذریعے بگ باس کے گھر میں آئے اور آتے کے ساتھ ہی شو جیت کر تاریخ رقم کر دی تھی۔