اڈیالہ جیل میں بجلی کا بریک ڈاؤن، قیدیوں کو مشکلات


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا . بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث قیدیوں،حوالاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ انتظامیہ نے جنریٹر بھی آن نہیں کئے .

بجلی سپلائی معطل ہونے کے باعث جیل میں نصب موبائل جیمرز بھی آف ہوگئے .
اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی قید ہیں .
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جیل میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں