آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف! مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف! آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اللہ رب العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو .


انہوں نے کہا کہ والد کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشااللہ! .

. .

متعلقہ خبریں