تحریک انصاف کے سابق وزیر غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونگے یا نہیں؟


لاہور (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کے سابق وزیر غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ غلام سرور خان کو اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی غلام سرور خان سے اسلام آباد میں پچھلے ہفتے بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی سے بھی رابطہ ہوا ہے تاہم وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔