افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں گھسمان کی جنگ،سینکڑوں طالبان مارنے کا دعویٰ

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان گھسمان کی جنگ جاری ،افغان وزارت دفاع نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لڑائی میں سینکڑوں طالبان کو مارنے کا دعوی کردیا . غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جاری جھڑپوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 267 طالبان کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ 119 زخمی ہیں .

وزارت دفاع کے مطابق یہ آپریشن مختلف صوبوں میں کیے جارہے ہیں . جہاں پر اب بھی لڑائی جاری ہے . واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان کے بیشتر علاقوں سے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کے متعدد شہروں پر قبضہ کرلیا ہے جسے افغان سکیورٹی فورسز چھڑانے کیلئے آپریشنز کررہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں