زینت شاہوانی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرنکال دیا گیا تھا،بی این پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے رینت شاہوانی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 24جون2021ءکو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا گزشتہ روز بی این پی سے مستعفی ہو کر دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے خبر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں –