نواز شریف کو ایک اور جھٹکا! ایسا کام ہوگیا کہ (ن) لیگ تلملا اُٹھی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری کیئے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے 8 ملین پائونڈ کی برآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اس کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی، شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید، 2 ملین پائونڈ جرمانہ اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم کی موجودہ قدر ایک ارب 85 کروڑ روپے کے برابر ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کو نواز شریف کی قابلِ فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف کے نام موجود جائیدادوں میں موضع مانک میں 940 کنال زرعی اراضی، موضع بدھوکی ثاہنی میں 299 کنال، موضع مل میں 103 کنال اور موضع سلطان میں 312 کنال اراضی شامل ہیں۔موضع منڈیالی شیخو پورہ میں 14 کنال زرعی اراضی اور اپر مال لاہور میں قیمتی رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی۔

جرمانے کی مکمل رقم ریکور نہ ہونے کی صورت میں ملزم کے مزید اثاثہ جات تلاش کیے جائیں گے۔نیب مراسلے میں کہا گیا کہ سابق وزیرِ اعظم کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل کو رواں سال جون میں رد کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نہ جانے کی وجہ سے نواز شریف کی یہ سزا فائنل ہو گئی۔مراسلے میں کہا گیا کہ نیب کی حالیہ کامیابی نیب پر اٹھائے گئے سوالات کے برعکس اس کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے، نیب لاہور نے سیاستدانوں کیخلاف کیسز میں بھی اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا۔

Recent Posts

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

6 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

22 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

45 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

50 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

1 hour ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

1 hour ago