آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ جوئے روٹ دوسرے اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا نئی ریننگ میں چوتھا نمبر ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کی بھی چار درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ نمبر 20 پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
باؤلرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور آسٹریلیا کے میچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے کھلاڑی رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کا ٹی 20 رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹی 20 کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں روی بشنوئی پہلے نمبر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا نمبر ہے۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Recent Posts

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئے

گزشتہ دنوں میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی…

17 mins ago

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کل سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کل سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے، ٹرانسپورٹرز اتحاد کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ٹرانسپورٹرز…

26 mins ago

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، پنجاب سے آنیوالا مرغی کا 600 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

قمر زمان کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ساتھ کارروائی…

39 mins ago

استعال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیوں؟ انڈس موٹر کمپنی کا انکشاف

حکومت کو استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو روکنے کے لیے اقدامات کی تجویز دی…

48 mins ago

سینیٹ میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں میں گرما گرمی

ملک میں فسطائیت کی ایک لہر ہے، سینیٹر شبلی فراز، سی ڈی اے نے کل…

60 mins ago

ایس آئی ایف سی کا اجلاس 25 مئی کو طلب، وزیر اعلیٰ کے پی کو دعوت نہیں دی گئی

اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی اسلام…

1 hour ago