کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی . پولیس کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے .

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا . پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے واپس گئی انجو پر ’ حملے‘ شروع کر دیئےپولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں