کراچی میں ٹارگٹ کلنگ؛کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ ناظم آباد 2 نمبر انکوائری آفس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور گاڑی کے دونوں طرف سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ پچھلی سیٹ پر موجود خاتون زخمی ہوگئیں ۔
جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ طارق قریشی کے نام سے کی گئی ہے جب کہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو بینش کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جو کہ مقتول طارق قریشی کی اہلیہ ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق طارق اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شادی کی تقریب سے سخی حسن کے شادی ہال سے روانہ ہوئے کہ دہشت گردوں نے انہیں ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب نشانہ بنایا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ مقتول طارق قریشی کو 9 اور گاڑی کے ڈرائیور کو 2 گولیاں ماری گئی ہیں جب کہ خاتون بینش ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔
جائے وقوع کا معائنہ کرنے والے کرائم سین یونٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی کے دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی۔ گاڑی سے 30 بور بستول کے 3 سکے ملے ہیں جب کہ گولیوں کے خول تاحال نہیں مل سکے۔
مقتول طارق قریشی پیپلزپارٹی سینٹرل کے عہدیدار فیصل شیخ کے بہنوئی ہیں۔ واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی، جہاں پی پی رہنما اسد حنیف کا کہنا تھا کہ شہر میں بد امنی سوچی سمجھی سازش کے تحت پیدا کی جارہی ہے تاکہ الیکشن کے ماحول کو مزید خراب کیا جاسکے ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

4 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

4 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

5 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

6 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

6 hours ago