شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق دعوے پر عمران اسماعیل نے رد عمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے دعوے سے متعلق رد عمل دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اپنا علیحدہ گروپ بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے ساتھ دینے کا کہا مگر میں نے معذرت کر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ محمود سے کبھی پی ٹی آئی سے علیحدگی سے متعلق بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فواد چوہدری اور مولوی محمود نے مجھےملاقات کے دوران پیش کش کی کہ تحریک انصاف چھوڑ دیں، ہم سب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

Recent Posts

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

1 min ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43…

4 mins ago

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر، فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ…

8 mins ago

ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی…

20 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے ریلیکس ہو گئے: مشعال یوسف زئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی کا…

47 mins ago

اننیا پانڈے سے بریک اپ کے بعد آدیتیا رائے کپور کی نئی گرل فرینڈ منظر عام پر آگئیں

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار آدیتیا رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے کے…

50 mins ago