سعودی عرب میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا


ابوظہبی(قدرت روزنامہ) دنیا بھر میں 26 سال بعد سردیوں میں رمضان آرہے ہیں اور یہ مقدس ماہ 2031 تک ٹھنڈے موسم میں ہی آتا رہے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 11 مارچ سے ہونے کی توقع ہے جب کہ عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔
ابراہیم الجروان نے واضح کیا کہ فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوّال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزے 13 سے 15 گھنٹے کے دورانیے کے ہوں گے۔
اسی طرح دیگر ممالک میں اپنے اپنے اوقات کات کے تحت روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے ہوگا۔ جیسے جیسے رحمتوں کے مہینے کی ساعتیں قریب آرہی ہیں مسلمانوں میں نیکیوں کو سمیٹنے کے لیے بے تابی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

6 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

6 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

6 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

7 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

7 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

7 hours ago