مچھ حملے میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے انکشافات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ا یجنسی ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں ماضی میں بھی دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث رہی ہے، جب کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کا حالیہ بزدلانہ حملہ بھی پسپا کردیا گیا ہے، جس کی ذمے داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوراً قبول کرلی تھی۔
حالیہ حملے میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ جب مچھ حملہ جاری تھا، اس وقت ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی۔
شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں مسلسل بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔ چند دن قبل پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرایے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا گیا تھا جو انہی ’را‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان دہشت گردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے ۔
گرفتار بھارتی کرایے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا۔ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشت گرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔ حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن ’را‘ سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔ گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔ پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشت گردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔
بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔بھارت Universal Declaration of Human Rights (UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights (ICCPR)کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو چاہیے کہ بھارتی کھلم کھلا دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

4 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

4 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

5 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

6 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

6 hours ago