ملک بھر میں انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے، چیف الیکشن کمشنر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ‏ملک بھر میں انتخابات 100 فیصد صاف شفاف ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا، یقین ہے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا .
الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سوفیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا .


انہوں نے کہا کہ جہاں کنیکٹویٹی کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر فارم 45 فراہم کرے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپ لوڈ کرنے کے بعد جہاں سروس بحال ہوگی فارم خود بخود آر او کو موصول ہوجائے گا، قانون کے مطابق دن دوبجے تک اگر وقت بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وقت بڑھایا جاسکتا ہے گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا گیا کیونکہ متعلقہ آر اوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی .
نتائج رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آر او نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے تاہم نتائج 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں .
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حتمی پولنگ اسکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا . سیکورٹی خدشات کے باعث بند موبائل سروس کی بحالی کے احکامات دینا ہمارا مینڈیٹ نہیں . الیکشن کمیشن پہلے کی طرح مضبوط ہے .
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں . انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا . الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے . انتخابات صاف و شفاف ہوں گے . ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں . انتخابات قومی فریضہ ہے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے .
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات ہوئے ہیں اور لوگ شہید ہوئے ہیں . امن و امان کے اداروں نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ ہے . کمیشن اپنی سفارشات دے سکتا ہے مگر کمیشن کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے . ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بحالی کے لیے ہدایت نہیں دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں