وزیرِ اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا: اختر مینگل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیرِ اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ سب سے پہلے میں محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس ریڈ کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اُمید تھی کہ وزیرِ اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہِ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں، سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے، اُمید تھی کہ وزیرِ اعظم صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے۔
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ گوادر جس کے نام پر سی پیک بنایا گیا ہے، وزیرِ اعظم صاحب وہ جھومر ڈوب گیا ہے، لوگوں کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے کیئر ٹیکر حکومت کا نام انڈر ٹیکر رکھا تھا۔
بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین اور بچے کچھ ڈھونڈنے دارالخلافہ آئے تھے، اسلام آباد کی سرد راتوں میں ان کا استقبال ٹھنڈے پانی سے کیا گیا، ان عورتوں اور بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، ان عورتوں بچوں کا جو کوئٹہ میں استقبال کیا گیا دیکھ لیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جو شور شرابا ہو رہا ہے ہم جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

5 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

5 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

6 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

7 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

7 hours ago