لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کیلئے ہورہے ہیں:عدالت میں جج کے دلچسپ ریمارکس

پشاور(قدرت روزنامہ )پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے دلچسپ ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کیلئے ہورہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے اپنے مو¿کل کے عمرے پر جانے کے لئے اجازت طلب کی جس پر عدالت نے دلچسپ ریمارکس دیے۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے صوبائی وزیر فضل شکور اور ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں، اس پر جسٹس عتیق نے سوال کیا کہ یہ سارے عمرے کے لئے جارہے ہیں؟ لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کے لئے ہورہے ہیں، وہاں ویڈیوز بناکر کہیں گے کہ ہم نے آپ کے لئے عمرہ کیا اور دعا بھی مانگ رہے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ یہ اپنے ساتھ اسد قیصر کو بھی لے جائیں وہ بھی عمرے کے لئے جانا چاہتے تھے۔بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور متعلقہ فریقین سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

50 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

53 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

56 mins ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

3 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

3 hours ago