عثمان خان نے بھاری رقم پر قومی ٹیم کو ترجیح دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیع دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مستقبل بنایا ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ نے ان کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا، رواں سال آئی ایل ٹی20 میں انھوں نے مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے گلف جائنٹس کی نمائندگی کی تھی،گوکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھے لیکن اسکے باوجود بھارتی اونر کی فرنچائر میں بطور لوکل پلئیر شمولیت اختیار کی۔

انکا آئی ایل ٹی میں 50 ہزار ڈالر (یعنی تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ ملا تھا۔

Recent Posts

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت…

2 mins ago

ملک بھر میں آج وکلاءکی ہڑتال،لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت،وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور میں وکلاءپر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشنز…

7 mins ago

اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد…

10 mins ago

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ برسوں بعد سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) 90 کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور شادی…

10 mins ago

لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریبات کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ )پاک آرمی کی لاہور اور پشاور کور میں تقریبات کا انعقاد ہوا جن…

13 mins ago

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ، لاہور سے پہلی پرواز کتنے عازمین کو لیکر روانہ ہوئی؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا،لاہور سے پہلی…

16 mins ago