دبئی ویزے کیلئے بلوچستان کے 28 اضلاع کو بلیک لسٹ کرنا تاجروں سے زیادتی ہے، ایئر لائن کمپنی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ائیر لا ئن کمپنی فلائی دبئی(FLY DUBAI) کے سیلز منیجر اسد خان نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو معیاری اور سستی سفری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں جلد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے ساتھ جلد ایک یاداشت پر دستخط ہو جائیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمرا ہ ٹریول ایجنٹ میر وائس خان بھی تھے۔ جمعرات کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ سیشن کے موقع پر چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی اور نائب صدر نے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بلوچستان میں کاروبار کے مواقع محدود ہیں تودوسری جانب جدید سفری سہولیات،ویزے کے مسائل و دیگر نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ دبئی ویزے کیلئے کوئٹہ سمیت صوبے کے 28اضلاع کو بلیک لسٹ کئے جانے کے یکطرفہ فیصلے سے سب سے زیادہ بزنس کمیونٹی متاثر ہو چکی ہے اس سلسلے میں ملکی سطح پر چیمبرز کے ساتھ مل کر صدائے حق بلند کریں گے ان کا کہنا تھا کہ چند افراد کے ذاتی فعل کی آڑ میں مختلف اضلاع کے لوگوں پر مکمل پابندی عائد کرنا درست نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تجارت پیشہ افراد بذریعہ ہوئی جہاز مختلف طرز کا تجارتی سامان بیرون ملک بھیجنا چاہتے ہیں البتہ کارگو ٹرمینل اور کورنٹین کی سہولیات نہ ہو نا اس بابت آڑے آ رہی ہے اس سلسلے میں نجی ائیر لائنز کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فلائی دبئی کے سیل منیجر اسد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی کمپنی دنیا کے چار تیزی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی کمپنیوں میں شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے دیگر صوبوں کی بزنس کمیونٹی کی طرح بلوچستان کے بزنس مینوں کو بھی معیاری اور سستی سفری سہولیات دینا چاہتے ہیں اس سلسلے میں آج ہم یہاں آئے ہیں تاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے ساتھ بھی جلد معاہدہ ہوسکے اور چیمبر کے عہدیداران و اراکین اور ان کی اہل خانہ کو بارعایت سفری سہولیات میسر آسکے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کمپنی کے دنیا کے 54 ممالک کو براہ راست فلائٹس کا سلسلہ جاری ہے 2025 تک یورپ بھر میں کمپنی کی فلائٹس آپریشن شروع ہوگا اس سلسلے میں 25نئے ائیر کرافٹس بھی منگوائے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کو ٹکٹوں،رہائش،اور سامان و دیگر سہولیات پر رعایت دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دبئی جانے والوں کو کمپنی 48گھنٹوں کی مفت ویزے کی بھی سہولت دے رہی ہے اس کے علاوہ 4دنوں کے ویزے کی بھی سہولت لی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ششماہی کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار افراد کو ویزے کی سہولیات دی جا چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ون ونڈو سفری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں آپ تہ اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کا تعاون ہمیں درکار ہیں ۔آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔