ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ تو صرف وہ جانتے ہیں جو خبروں میں آتا ہے، لیکن ہم تو سب حرکتیں اپنے سامنے دیکھتے ہیں . رنویر سنگھ کسی بھی منفرد اسٹائل اور لُک کے ساتھ اچانک سامنے آتے اور کہتے ہیں کہ آج کا لُک بہت اچھا ہے . پرینیتی نے کہا کہ رنویر سنگھ کچھ بھی کرسکتے ہیں، وہ بے لباس آپ کے برابر میں آکر بیٹھ سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے رہتے تھے . پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اداکار کی میک اپ وین میں چلی جاتی ہوں، لیکن رنویر کی میک اپ وین میں جانے کےلیے مجھے پہلے ان کی اجازت لینی پڑتی ہے، کیونکہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں وہ وین میں برہنہ نہ ہوں، وہ بہت بےشرم ہیں . واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رنبیر سنگھ نے فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ اور ’کِل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، پرینیتی چوپڑا اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کی پروڈکشن ٹیم کا بھی حصہ تھیں . رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی تھی . اس کے بعد وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ بنے جن میں ’لوٹیرا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’رام لیلا‘ شامل ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کو انتہائی بےشرم انسان قرار دے دیا .
پرینیتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام کے دوران کس قدر بےشرمی کا سامنا ہوسکتا ہے .
متعلقہ خبریں