امریکی سکول میں فحش ویڈیوز بنانے والی ٹیچر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ


نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست ٹیکسس کے ایک ایلیمنٹری سکول میں فحش ویڈیوز بنانے والی خاتون ٹیچر کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوگیا۔ میل آن لائن کے مطابق ہوسٹن کے قریب واقع گرے ایلیمنٹری سکول کی اس ٹیچر نے انکوائری کمیٹی کو بتایا ہے کہ اس نے کلاس روم میں یہ ویڈیوز اس وقت بنائیں جب سٹوڈنٹس موجود نہیں تھے۔
ٹیچر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس نے یہ ویڈیوز اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھیجنے کے لیے بنائیں، جس نے انہیں اپنے پاس محفوظ رکھ لیا اور بریک اپ کے بعد اس نے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں، جو طالب علموں اور ان کے والدین نے دیکھیں اور سکول انتظامیہ کو ٹیچر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
ٹیچر نے بتایا کہ اس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی ہے۔ خاتون ٹیچر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اس سکول کی دو ٹیچرز کی اپنے اپنے گھروں میں پراسرار طور پر موت ہو چکی ہے۔ ایک خاتون ٹیچرکی چند دن قبل ہی موت ہوئی، جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔