عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر ہے کہ 10 اکتوبر سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والوں اور وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو عمرہ کے لیے اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں رواں ماہ 10 اکتوبر 2021ء سے توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں عالمی وباء کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں اور وباء سے صحت یاب ہونے والوں کو عمرہ کے اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے کیوں کہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس ’محصن‘ ہونا ضروری ہے جب کہ ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے پر توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوائی ہے یا وباء سے صحت یاب ہونے کے بعد ویکسین نہیں لگوائی اس کا ڈیٹا ’محصن‘ نہیں آئے گا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں اور ایک خوراک لینے والے کو بھی ’محصن‘ ہی لکھا جارہا تھا جب کہ عمرہ اور نماز کا اجازت نامہ بھی صرف ایسے افراد کو ہی دیا جاتا ہے جن کی ہیلتھ کا ڈیٹا سٹیٹس توکلنا میں ’محصن‘ تحریر ہو لیکن اب وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ توکلنا ایپ میں محصن صرف ان لوگوں کے لیے تحریر کیا جائے گا جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں۔
دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا کا زور ٹوٹنے پر روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بڑھائی گئی ہے جس کو اب 1 لاکھ افراد یومیہ کردیا گیا ہے ، اسی طرح حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد بھی 60 ہزار کر دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مسجدالحرام میں حفاظتی تدابیراور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔ سولر پینل ڈیلرز…

1 min ago

‏مولانا فضل الرحمٰن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دور نہیں، فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏مولانا فضل الرحمٰن اور…

10 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔…

16 mins ago

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت…

20 mins ago

بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں نے احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ…

33 mins ago

آمنہ الیاس کا نازیبا فوٹوشوٹ تنقید کی زد میں آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کو سفید پھولوں کے ساتھ کیا گیا…

34 mins ago