بریک اپ کے بعد ملائکہ کی مبہم پوسٹ نے پھر توجہ حاصل کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے راہیں جدا کرنے کے بعد معنی خیز پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
آج کل ملائکہ اور ارجن کے بریک اپ کی خبریں سرگرم ہیں جن میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے باہمی رضا مندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اداکارہ کی منییجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ محض افواہیں ہیں، اس خبرکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تاہم اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سامنے آنے والی مبہم پوسٹ نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے معنی خیز جملے کا استعمال کیا تھا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’جب وہ کہتے ہیں کہ آپ یہ نہیں کرسکتے تو اسے دوبارہ کریں اور تصویریں لیں‘۔
ملائکہ کا یہ پیغام ارجن کپور کے پیغام کے بعد منظر عام پر آیا، اداکار ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں ایساہی کچھ لکھا جو سب کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوا تھا۔