کھیل

بھارت سے شکست، چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کی سرجری کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ انڈیا سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اب چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے، بس بہت ہوگیا ہے اب باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا۔ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی تھی۔

متعلقہ خبریں