عمران خان سن لو!آپ ڈبے چوری کرو یا پورا الیکشن کمیشن ،کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا،مریم نواز

ہجیرہ(قدرت روزنامہ)نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سن لو! آپ ڈبے چوری کرو یا پور ا الیکشن کمیشن اغوا کرو، کشمیر کے چپے چپے نے اپنا فیصلہ (ن)لیگ کےحق میں سنا دیا ہے ،عمران خان آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہواور ان کے اشاروں پر لٹو کی طرح گھومتے پھر رہے ہو،آپ نے تو ماتھے پر اسٹیبلمنٹ کا ٹھپہ خود ہی لگا لیا ہے ۔ہجیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ اب تم چاہے الیکشن چوری کرو،اب چاہے ڈبے اور ووٹوں کے تھیلے اٹھا کر بھاگ جائو،چاہے تم نوازشریف کے امیدوار اغوا کرکے لے جائو

یا ڈبوں کے اندر خود بیٹھ جائو یا پھر پورا الیکشن کمیشن اغوا کرلو ۔یاد رکھو عمران خان کشمیرکا چپہ چپہ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے ٗ عمران خان یہاں آنے کا تکلف مت کرنا ورنہ کشمیری کا ایسا استقبال کریں گے کہ آپ یاد رکھو گے ۔مریم نواز نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ہجیرہ والے بہت پڑھ لکھے لوگ ہیں اورمیں بڑی خوش ہوں کہ آج میں ہجیرہ کے پڑھے لکھے لوگوں سے مخاطب ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہا تھا کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے ، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بڑے شرم کا مقام ہے کہ آج تمہیں اپنی زبان سے اعتراف کرنا پڑ رہاہے تم عوام کی چوائس نہیں بلکہ سلیکٹرز کی چوائس ہو۔عمران خان نے خود بتا دیا ہے کہ الیکشن چوری کرکے آئے ہو لیکن تم نے یہ بات کرکے لوگوں کو بتا دیا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان میں کیا فرق ہے ، تم لوگوں کو یہ بتا رہے ہو کہ تم چوائس کیوں ہو؟ اور نوازشریف2018 کے الیکشن میں چوائس کیوں نہیں تھا؟تم چوائس اس لئے ہو تم سلیکٹر ز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو اور نوازشریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہوئی اورجب مقدمات بنائے گئے اور کہا گیا کہ استعفی مانگا گیا تو اس نے صاف کہاکہ تم جو مرضی سازشیں کرلو تم میرا استعفیٰ میری لاش سے گزر کر ہی لے سکتے ہو۔انہوں نے کہاکہ 73سالوں میں پہلی مرتبہ عمران خان کی حکومت میں بھارت نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو قلم کے ذریعے کاٹ لیا، مجھے یہ بتائیں کہ کیا نوازشریف وزیراعظم ہوتا تو کیا بھارت کو ایسی جرات ہوتی؟

WhatsApp
Get Alert