کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے .
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے .
فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے . مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے . حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے . آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے .
چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے . پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے . حکومت اسمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے . اسمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں . فروخت ہونےوالےسامان کی قیمت کےہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کےوقت ٹیکس لگایاجارہاہے . وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں . پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے . وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چئیرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے . مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا .