بلاول بھٹو کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، آغا شکیل احمد درانی


خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے بلوچستان کا دورہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ایک عوامی نظریاتی اور عوام سے درد رکھنے والی پارٹی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کے بلوچستان دورہ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ جس میں بے نظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام، پیپلز ایئر ایمبولنس، گرین بس سروس، بلوچستان میں این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ اف لیور ٹرانسپلانٹ کے قیام سمیت اسکل ورکرز کارڈ پروگرام اور ریسکیو 1122 سروس کا بھی آغاز کیا جائیگا، تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد جبکہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 129 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ آن ویلز پروگرام اور کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ان منصوبوں سے بیروزگاری ایک حد تک کنٹرول میں آئے گی، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، جو کہ پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔