اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے معاملے کو کانفیڈینشل قرار دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کے لیے ایک فائل میرے حوالے کی۔
انہوں ںے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے سیکریٹری کے طور پر اگست 2018ء سے اگلے 22 ماہ تک خدمات سر انجام دیں، شہزاد اکبر ایک دستخط شدہ نوٹ لے کر میرے پاس آئے، اس نوٹ پر شہزاد اکبر کے اپنے دستخط موجود تھے نوٹ پر کابینہ سے منظوری لینے کا لکھا تھا۔
اعظم خان نے بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے بتایا اس کانفیڈینشل معاملے کو کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے، شہزاد اکبر کی اس بات پر فائل کیبنٹ سیکریٹری کے حوالے کردی تاکہ معاملہ کیبنٹ کے سامنے پیش کیا جاسکے، میں نے وہ فائل کیبنٹ سیکریٹری کے حوالے کی تاہم میں نے کیبنٹ میٹنگ میں ’’ان کیمرا اجلاس‘‘ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔
اعظم خان کے بیان کے دوران نیب نے سابق پرنسپل سیکریٹری کا تفتیش کے دوران لیا گیا بیان بھی عدالت پیش کیا۔ اعظم خان نے نیب کی جانب سے پیش کیے گئے بیان کو دیکھ کر کہا اس پر میرے ہی دستخط ہیں۔