پاکستانی خزانہ لبا لب بھر گیا ، اربوں ڈالر کس نے بھیج دیے ؟ زبردست خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل 16ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم بھیجی ہیں۔ایس بی پی کے مطابق رواں سال ستمبر میں ترسیلات 2 ارب 66 کروڑ ڈالر رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب سے 69 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 50 کروڑ اور برطانیہ سے 37 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات 8 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، یوں اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2اعشاریہ67 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 2 کروڑ، یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 1اعشاریہ 54 ارب اور برطانیہ سے 1 اعشاریہ 11 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 89 کروڑ ڈالر، دیگر خلیجی ممالک سے 3 ماہ میں 88 کروڑ ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نی83 کروڑ ڈالر 3 ماہ میں بھیجے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago