امان اللہ کنرانی بوائز اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر منتخب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں 161 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن سرفراز قمر ڈاھا نے چیف سکاوٹس بوائز سکاوٹس ایسوسیشن صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن کے انتخاب و س±فارش چیف کمشنر پاکستان کی تائید کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کو بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن کا صوبائی چیف کمشنر مقرر و منظوری کا نوٹیفکیشن پیش و حوالے کررہے ہیں اس موقع پر بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن کے سیکریٹری صابر حسین نیازی و ملک بھر سے صوبے کے نمائندگان بھی موجود تھے جنھوں نے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کو اس قابل قدر رضاکارانہ ادارے کے ع±ہدے پر فائز ھونے کی مبارکباد دی امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری و چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاھا اور صوبائی کونسل بلوچستان بوائز ایسوسیشن کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ھوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس جذبے و ولولہ کو 1948 میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اس کے پہلے چیف سکاوٹس کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر اظہار کیاتھا آج بھی ان کی فرمودات پر من و عن عمل کے اندر ہی قوم کی فلاح و امن و آسودگی کا سبق پنہاں ہے۔