روزانہ دہی کھانے کے صحت پر بے شمار فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے ،یہ پروٹین اور کیلشیم کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہے اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے اور یہ میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔
ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔
دہی ایک زبردست پروبائیوٹک (ایک ایسا جزو ہے جس میں زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں)ہے ،یہ فائدے مند بیکٹیریا آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفیکشن، سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے، دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔
دہی کیلشیم کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، اس طرح یہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم غذا ہے ،دہی کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی طاقت کو محفوظ رکھتا ہے اور یہ فریکچر اور آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی بیماریوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
اس کے علاوہ دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے کیونکہ اس میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایکفولیئٹر کا کام کرتا ہے اور یہ ہماری جِلد کے تمام مردہ خلیوں اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

6 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago