خضدار، بارشوں سے متاثرہ کمبوں کی مرمت نہ ہو سکی، متعدد علاقے دو ہفتوں سے بجلی سے محروم


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے نواحی علاقہ وہیر کلی عزیز ملازئی مدرسہ الحرمین کے عوام شدید گرمی میں واپڈا کی ظلم وزیادتیوں سے عاجز آگئے ہیں گزشتہ دو ہفتوں سے وہیر کلی عزیز ملازئی اور مدرسہ الحرمین سمیت کئی دیہاتوں کی بجلی کے کمبے سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئے ہیں اور تاحال واپڈا کمبوں کی مرمت کرنے سے گریزان ہے علاقہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے ابھی تک وہیر کے علاقہ کے بجلی کی بحالی کام شروع نہ ہوسکا ہے اہل محلہ سراپااحتجاج بن چکی ہے ان خیالات کااظہار کلی وہیر عزیز ملازئی, مدرسہ الحرمین کےفیڈرز کی عوامی حلقوں نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا ہیکہ گزشتہ دو ہفتوں سے کلی عزیز ملازئی, مدرسہ الحرمین کے فیڈرز کے کمبوں بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئی ہے اہل علاقہ مکمل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے وہیر کلی عزیز ملازئی کے رہائشی ہزاروں لوگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کی صاف پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہے اوراہل علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگی ہے دوہفتے سےعلاقہ کے عوام بجلی سے یکسر محروم ہے وہیر کلی عزیز ملازئی اورمدرسہ الحرمین کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنر خضدار ایکسئین کیسکوخضدار سے مطالبہ کیاہے کہ وہیرکلی عزیز ملازئی اور مدرسہ الحرمین کے فیڈرزکے زمین بوس گیارہ ہزار کے وی کے کمبوں کی مرمت کروانے کیلئے احکامات جاری کرکے علاقہ عوام کے بجلی کی فراہمی کویقینی بنائیں بصورت دیگر اہلیاں وہیر کلی عزیز ملازئی کے عوام احتجاج کریں گے جسکی تمام تر زمہ داری واپڈا حکام پرعائدہوگی۔