پنجگور، چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 3 ملزمان گرفتار
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور لیویز فورس کی کارروائی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے اسلحہ راؤنڈز اور ایس ایم جی کے میگزین برآمد گاڑی کو قبضے میں لیکر تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا لیویز فورس نے یہ کارروائی گوران لیویز چیک پوسٹ پر زیر نگرانی میجر لیویز فورس صابر علی گچکی انچارج گوران چیک پوسٹ محمد اعظم رئیس محرر عبدالغفار ،ناصر علی کی سرکردگی میں کیا کارروائی کے دوران کار گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپاپا گیا 3 عدد ایس ایم جی ریفل ( کلاشنکوف) 10 عدد ایس ایم جی میگزین اور 3 ہزار ایس ایم جی کے راؤنڈز برآمد کرکے گاڑی کو قبضے میں لیکر تین ملزمان بشیر احمد ولد عبدالخالق سکنہ اسماعیل کالونی سرکی روڑ کوئٹہ غلام علی ولد غلام دستگیر سکنہ سمنگلی روڑ خروٹ آباد کوئٹہ عبدالباری ولد محمد عمر سکنہ حاجی غیبی روڑ پشتون آباد کوئٹہ کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 17/B اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ہے میجر لیویز صابر علی گچکی کے مطابق لیویز فورس کی ڈی جی لیویز اور اے سی پنجگور / گوارگو کی ہدایات پر منشیات اور اسلحہ کے خلاف کاررائیاں جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے مذید اہم انکشافات کی توقع ہے۔