انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا


انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی دیکھی گئی، آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 367.5 روپے پر خریدا اور 368 روپے پربیچا گیا ۔ اس کے علاوہ یورو 308 روپے ، سعودی ریال 74.8 روپے ، بحرین دینار 735 روپے پر بیچا جاتا رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کارجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ہنڈریڈ انڈیکس کی 333 پوائنٹس بڑھ کر82 ہزار407 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔