بارشوں نے تباہی مچادی ،10افراد جاں بحق خبر نے سب کو افسردہ کردیا ،جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات میں 10افراد جاں بحق ہو گئے ، صوبے میں 17گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ۔چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وسائل کو استعمال کر رہے ہیں ۔ادھر بلوچستان میں بھی بارشوں کے بعد ریلیف آپریشن
جاری ہے ،پی ڈی ایم اے نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں ،سوارب کے علاقے کیلئے ، سبی کیلئے ، چاغی کے خاندانوں کیلئے سامان روانہ کیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر داخلہ کے احکامات پر سامان کی ترسیل جاری کی گئی ،سبی تفتان ، کوہلو و دیگر علاقوں میں بھی سامان کی ترسیل کر دی گئی ۔ ایمرجنسی کیلئے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو فنڈز جاری کر دیے گئے ، ڈی سیز تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144 نافذ کریں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔اس دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا ،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔

Recent Posts

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

8 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

25 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

48 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

53 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

1 hour ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

1 hour ago