پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا : عمران خان
تاشقند (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان دور روز ہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، انہوں نے پاکستان اور ازبکستان کے بزنس فورم سے خطاب بھی کیا ۔
وزیراعظم عمرا ن خان نے پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تارخی ثقافتی تعلقات ہیں ،دونو ملکوں کے تجاارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے
ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا ۔پاکستان افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔
