رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب الصبح ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار شاہزیب سر پر چوٹ لگنےسے جاں بحق جبکہ ان کا دوست زخمی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی شاہزیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی، حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا، شاہ زیب کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی شاہزیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے، متوفی اپنے دوست کے ساتھ بوٹ بیسن سے کلفٹن جارہا تھا، گاڑی تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔